بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائےگا

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائےگا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ کل کو وساکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہے۔ کوچی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے 124 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی تاہم دہلی میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور 48 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے 17 اکتوبر کو دھرم شالہ جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 20 اکتوبر کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی