قومی سنوکر ٹیم چ کل روانہ ہوگی

قومی سنوکر ٹیم چ کل روانہ ہوگی

اسلام آباد(اے پی پی) 2 رکنی قومی سنوکر ٹیم قطر اکیڈمی سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے کل قطر روانہ ہوگی۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق سکس ریڈ بال سنوکر چیمپئن شپ 18 سے 21 اکتوبر تک قطر کے شہر دوحہ میں کھیلی جائے گی جس میں محمد سجاد اور حمزہ اکبر پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی