دھونی آخری 10 اوورز میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

دھونی آخری 10 اوورز میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز مہندرا سنگھ دھونی 2001ءکے بعد ون ڈے میچوں کے آخری دس اوورز میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ دھونی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ دھونی 2001ءکے بعد آخری دس اوورز میں سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں دھونی نے شاندار نصف سنچری شکور کی۔ دھونی گزشتہ تیرہ برسوں کے دوران آخری دس اوورز میں 2871 رنز بنا چکے ہیں۔   

مزید : کھیل اور کھلاڑی