آسٹریلوی ڈومیسٹک ، کوئنز لینڈ اور نیو ساﺅتھ ویلز نے اپنے میچ جیت لئے

آسٹریلوی ڈومیسٹک ، کوئنز لینڈ اور نیو ساﺅتھ ویلز نے اپنے میچ جیت لئے

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی ڈومیسٹک ون ڈے کپ میں کوئنز لینڈ نے ساﺅتھ آسٹریلیا اور نیو ساﺅتھ ویلز نے وکٹوریہ کو شکست دے دی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں کوئنز لینڈ نے ساﺅتھ آسٹریلیا کو 94 رنز سے زیر کیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ جو برنز نے 115 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ پیٹر فوریسٹ نے 98 اور نیتھن ریڈرن نے 75 رنز بنائے۔ ساﺅتھ آسٹریلیا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 257 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کلم فرگوسن 98 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹر جارج نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ایک اور میچ میں نیو ساﺅتھ ویلز نے وکٹوریہ کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ وکٹوریہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 293 رنز بنائے۔ کیمرون وائٹ نے 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ڈگ بولنجر نے چار کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں نیو ساﺅتھ ویلز کی ٹیم نے ہدف 47.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ موسس ہنریکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 131 رنز بنائے۔ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی