چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ راونڈ 16 اکتوبر سے شروع ہوگا

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ راونڈ 16 اکتوبر ...

اسلام آباد (اے پی پی) چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کا پری کوالیفائنگ راﺅنڈ 16 اکتوبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ اےونٹ مےں پاکستان سمےت 15 غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز نے بتاےا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے 9 غیر ملکی کھلاڑیوں نے باضابطہ طور پر شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان پر بین الاقوامی سکواش کے دروازے بند ہوگئے تھے

، 2008ءکے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہے جو کہ ہمارے لئے خوش آئندہ ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی