مصباح کا آخری ون ڈے میں آرام آفریدی نے قیادت کی

مصباح کا آخری ون ڈے میں آرام آفریدی نے قیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

              ابو ظہبی (آن لائن)ون ڈے سیریز کے آخری معرکے کے لیے قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی نے کی ، فٹنس مسائل یا تنازعات کپتان مصباح الحق نے شرکت نہیں کی ۔ منیجر معین خان نے تو کپتان کی بیماری کا بتا کر انہیں آرام دینے کا بیان جاری کر دیا اور ان کی جگہ ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی کو قیادت دینے کا اعلان بھی کر دیا۔ لیکن ذرائع کے مطابق مسلسل ناکامیوں میں گِھری پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے مینجمنٹ کے فیصلوں پر اختلافات کی وجہ سے تیسرا ون ڈے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق ٹیم مینجمنٹ کے فیصلوں سے خوش نہیں تھے اور کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ تےسرے میچ کے لیے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں مصباح، عمر اکمل، رضا حسن کو آرام دیا گیا ہے جبکہ وہاب ریاض انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔ان کی جگہ عمر امین، صہیب مقصود، انور علی اور سہیل تنویر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔