عمران خان نے سانحہ ملتان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، انتظامیہ کی انکوائری پر عدم اطمینان

عمران خان نے سانحہ ملتان کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، انتظامیہ کی ...

ملتان (خصوصی رپورٹر, سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہاہے کہ سانحہ قاسم باغ اسٹیڈیم کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کے تعین کرکے قرار واقعہ سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسا سانحہ رونماء نہ ہوسکے، ہم پارٹی میں بھی انکوائری کروا رہے ہیں ، حکومت کی جانب سے بنائی جانیوالی تحقیقاتی ٹیم پر اعتماد نہیں ہے ، سرگودھا کے جلسے میں اسٹیج کے انتظامات میرے کنٹرول میں ہوں گے جبکہ پنڈال کے انتظامات سرگودھا کی انتظامیہ سے ملکر طے کریں گے ، سٹیبلشمنٹ کے ذریعے اقتدار آنا ہوتا طویل جہدوجہد نہ کرتا ، اسٹیبلشمینٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر آنیوالے وزیراعظم کو ان کی ہر بات ماننی پڑتی ہے ، میں عوامی قوت کی بنیاد پر حکومت میں آنا چاہتا ہوں تاکہ ملک کو اسٹیٹس کو سے آزاد کروا سکوں ، نوازشریف اور آصف زرداری کرپشن اور ایک دوسرے کو بچانے کیلئے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہے ہیں، عوام بیدار ہو گئے ہیں اور ملک تبدیلی کی جانب گامزن ہے ،ہم پر لاشیں گرانے کا الزام غلط ہے, ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈاکٹر خالد خاکوانی کی رہائش پر پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا اس موقع مخدوم شاہ محمود قریشی ، اسحق خاکوانی ، اعجاز چوہدری ، نور خان بھابھہ ، ندیم قریشی ، رانا عبد الجبار ، خالد وڑائچ ، ایم پی اے حاجی جاوید انصاری ، ظہیر الدین علیزئی ، محمود الرشید کے علاوہ ڈاکٹر اختر ملک ، عامر خلیل شیخ ، عباس راں ، میجر ( ر) مجیب احمد خان ، جاوید حیدر گردیزی ، اعظم خاکوانی ، آصفہ سلیم ملک ، ڈاکٹر روبینہ اختر ، سلیم کملانہ این اے 149کے امیدوار ملک عامر ڈوگر بھی موجود تھے عمران خان نے کہا کہ ملتان کے کامیاب جلسے کے بعد وہ جشن منانے کیلئے ملتان آنا چاہتے تھے لیکن اتنے بڑے سانحہ پر میں دکھ اور تکلیف کے لمحات میں یہاں آیا ہوں میں بچوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا اس کیلئے اعلیٰ عدلیہ کے جج کو تعینات کیا جائے تاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کی طرح غیر جانبدارانہ تحقیقات ہو سکے کیونکہ انتظامیہ کی تحقیقا ت غیر جانبدارانہ نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ قاسم باغ سٹیڈم کے تمام دروازے کیوں نہیں کھولے گئے اگر ایک سینما میں فلم چل رہی ہو تو لوگوں کے داخلے کے وقت ایک دروازہ کھولا جاتا جبکہ واپسی تمام دروازے کھولے جاتے ہیں ملتان سٹیڈیم میں تو اس دروازے کو بھی تالہ لگا دیا گیا جس کے ذریعے لوگوں نے باہر جانا تھا اور یہی تالہ بھگدڑ کا باعث بنا جس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے جلسے کے روز ملتان ائیر پورٹ پر شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ ڈی سی او نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا حالانکہ ہم نے سٹیڈیم کا کرایہ اور بجلی کے بل کے پیسے پہلے ادا کر دئیے غیر جانبدرانہ تحقیقات کا مقصد آئندہ کیلئے سابق حاصل کرنا اور اس سانحہ کے ذمہ داری کا تعین کرنا تاکہ آئند جلسے ہوں اس قسم کے واقعات نہ ہوں تحریک انصاف نے پارٹی کی سطح پر بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور آج کور کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد ہوگا جس میں سٹیج کے ڈسپلن اور جلسہ کے حوالے انتظامات اور ڈسپلن برقرار رکھنے پر غور کیا جائے کیونکہ ہمارا گلا جلسہ سرگودھا میں ہے انہوں نے کہا کہ سٹیج کا کنٹرول ہمیشہ پارٹی اور جلسہ کا گاہ کا انتظام مقامی انتظامیہ کے ذمے ہوتا ہے جب ان سے سوال کیا گیا کہ سٹیڈیم کی سکیورٹی کا کنٹرول جماعت غوثیہ کے پاس تھا تو عمران خان نے کہا کہ تحقیقات کامقصد یہی ہے کہ حقائق سامنے آئیں میں جب ملتان کے جلسے کے بعد اسلام آباد پہنچا تو مجھے اس سانحہ کا علم ہوا میں نجی ٹی وی اس سانحہ کی فوٹیج دیکھی یہ مسائلہ بھی اہمیت کے حامل تھا کہ لوگوں کوپانی میسر نہیں تھا اصل ہماری انتظامیہ تواقعات سے بڑھ کر لوگ جلسہ گاہ میں آئے جس کی وجہ سے انتظامات دھر ے دھرے رہ گئے ، عمران خان نے کہا مقامی انتظامیہ کے بغیر جلسہ نہیں کیا جا سکتا سرگودھا سمیت آئندہ ہم جس شہر میں بھی جلسہ کریں گے وہاں کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ پہلے پلان تیار کریں گے تاکہ آئند ہ قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں ان سے سوال کیا گیا آپ وزیراعظم امیدوار ہیں لیکن آپ کے اردگرد اسٹبلیشمنٹ کے لوگ جہانگیر ترین اور شاہ محمود بیٹھے ہیں تو ایسے میں آپ کس طرح اقتدار میں آئیں گے انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اسٹبلیشمنٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے کی کوشش نہیں کی اگر اسٹبلیشمنٹ کے ذریعے آنا ہوتا تو اتنی طویل جدوجہد کی کیا ضرورت تھی مجھے افسوس ہے کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ جب چاہئیں گے ملک میں مڈ ٹرم انتخابات ہوں گے اصل میں نواز اور آصف علی زرداری اندر سے ایک ہیں اور ایک دوسرے کے اقتدار کو تقویت دینے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے ان کی باریاں لگی ہوئی ہیں دونوں کے اثاثے بیرون ملک ہیں لیکن آج تک ایک دوسرے خلاف بات نہیں کرتے ا ین آراو کے مسئلہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اب سوئس بینک اکاؤنٹس کے حوالے ن لیگ بات نہیں کرتی اور پیپلز پارٹی ن لیگ کے اقتدار کو تحفظ دے رہی ہے عوام دونوں جماعتوں سے مایوں ہو چکے ہیں تبدیلی عوام کی قوت سے آئے گی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد لاشیں گرانا نہیں تھا ملتان کے جلسہ میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ایسا لگتا تھا کہ عوام میں مایوسی ہے لیکن جس طرح مجھے ملتان میں دوبارہ عزت دی ہے میں اسے فراموش نہیں کر سکتا میں جب تعزیت کیلئے ایک گھر میں گیا تو ایک والد نے بتایا کہ میں نے آپ سے متاثر ہو کر عمران رکھا تھا جبکہ معاویہ کے والد نے آٹھ لاکھ روپے کی امداد عطیہ کے طور پر جمع کرانے کا اعلان کیا ہے اصل میں یہ تبدیلی کا آغاز ہے اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا پیپلز پارٹی مظفر گڑھ کے چنوں خان لغاری اور ان کے بھائیوں اور آٹھ ناظمین نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں آنے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول