صرافہ بازار

صرافہ بازار

کراچی ( آئی ایف این ) عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا سینتالیس ہزار روپے سے بڑھ کر اڑتالیس ہزار روپے کی سطح پر جا پہنچا ہے،بین الاقوامی مارکیٹ میں چالیس ڈالر کے نمایاں اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت بارہ سو اکتیس ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

 اور سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو پچاس روپے اضافے سے اڑتالیس اور دس گرام سونے کی قیمت سات سو اٹھائیس روپے اضافے سے اکتالیس ہزار ایک سو بیالیس روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت دس روپے اضافے سے سات سو بیس روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

مزید : علاقائی