احتجاجی دھرنوں سے نوازشر یف کی حکو مت کمزور وکٹ پر ہے،امین فہیم

احتجاجی دھرنوں سے نوازشر یف کی حکو مت کمزور وکٹ پر ہے،امین فہیم


لاہور(آئی این پی)پیپلزپارٹی پارلیمنٹر ین کے صدر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے نوازشر یف کی حکو مت کمزور وکٹ پر ہے جسکی وجہ سے بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے ‘حکو متی ناکامی واضح ہو چکی ہے اور بھارت کے معاملے پر سر تاج عزیز اور طارق فاطمی کہیں نظر آتے ‘ملک میں حکو مت نام کی کوئی چیزنظر نہیں آرہی ‘پیپلزپارٹی ملک اور جمہو ریت کی مضبوطی چاہتی ہے مگر پارلیمنٹ ہا ؤس کے سامنے احتجاجی دھر نوں والے جو کچھ کر رہے ہیں وہ نہیں ہو نا چاہیے‘نوازشر یف استعفیٰ دینگے اور نہ ہی عمران خان استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹیں ۔ اپنے ایک نٹر ویو میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹر ین کے چےئر مین مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بھارت کی بمباری کی مذمت کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کر یں ۔ ایک سوال کے جواب میں مخدوم امین فہیم نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کے احتجاجی دھرنوں کی وجہ سے نوازشر یف کی حکو مت کمزور ہو رہی ہے او ر اسکا فائدہ بھارت بھی اٹھایا رہا ہے اور اسی وجہ سے بھارت لائن آف کنٹرول پر بمباری کر کے بے گناہوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر اس تمام صورتحال میں ملک میں حکو مت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ہے اور دفتر خارجہ کی ناکامیاں بھی سامنے آئی ہے اور کسی بھی سطح پر سر تاج عزیز اور طارق فاطمی بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مڈ ٹرم انتخابات کی باتیں ہورہی ہیں مگر ہمیں ملک میں فی الحال مڈ ٹرم انتخابات کا کوئی امکان نظر نہیں آتا

مزید : صفحہ اول