لیاقت بلوچ نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا

لیاقت بلوچ نے پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے 21 تا 23 نومبر مینار پاکستان پر ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کے ماہ اکتوبر میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے دوروں کا شیڈول جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق لیاقت بلوچ 14 اکتوبر کو حافظ آبا ، 15 کو قصور ، اوکاڑہ ، 16 اکتوبر کو نارووال ، سیالکوٹ ، 17اکتوبر کو گجرات ، منڈی بہاﺅالدین ، 18اکتوبر کو گوجرانوالہ ، راولپنڈی ،19 اکتوبر کو اٹک ، اسلام آباد ، 20 کو لاہور ، 21 کو میانوالی ، بھکر ، 22اکتوبر کو سرگودھا ، چنیوٹ ،23 اکتوبر کو جھنگ ، فیصل آباد، 24 اکتوبر کو وہاڑی ، بہاولنگر ، 25 اکتوبر کو بہاولپور ،رحیم یارخان ،26 اکتوبر کو ملتان ، مظفر گڑھ میں ضلعی ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے اور جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات کے ساتھ میٹنگز کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیںگے ۔

 شیڈول جاری

مزید : صفحہ اول