مسلم ٹاؤن ، تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر محنت کش کو شدید زخمی کر دیا

مسلم ٹاؤن ، تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر محنت کش کو شدید زخمی کر دیا


لاہور(کر ائم سیل)مسلم ٹاؤن میں تیز رفتار کار نے ٹکر مار کر محنت کش کو شدید زخمی کر دیا ،ریسکیو نے زخمی کو ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ کار کا ڈرائیور فرارا ہو نے میں کامیاب ہو گیا ۔پو لیس نے گاڑی قبضہ میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔زخمی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جا تی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق اوکاڑہ کا رہائشی عمران مسلم ٹاؤن میں محنت مزدوری کر تا تھا ۔گزشتہ روز وہ سڑک کنارے ریڑھی لگائے کھڑا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کا نے ٹکر مار کر اس کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔عمران کے بھائی اور والد نے بتایا کہ عمران 4بچوں کا باپ ہے اور محنت مزدوری کے لئے لا ہور آیا تھا ۔کار والے نے اس کو زخمی کر کے شدید زیادتی کی ہے، ہمیں انصاف دلا یا جا ئے ۔

مزید : علاقائی