تیز رفتار کار نے برکی روڈ پر بزرگ کو کچل ڈالا،کار سوار فرار

تیز رفتار کار نے برکی روڈ پر بزرگ کو کچل ڈالا،کار سوار فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)برکی روڈ پر تیز رفتار کار نے بزرگ کو کچل دیا۔کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق باوؤالا کا رہائشی 60سالہ احمد یار خریداری کے لیے باؤوالا بازار میں آیا تھا کہ سڑک پار کرتے ہوئے ایک تیز رفتار کار کی زد میں آگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے کار سوارکی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ بزرگ کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -