گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 14ملزمان گرفتار

گاڑیاں چھیننے اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 14ملزمان گرفتار

مریدکے(نامہ نگار) تھانہ صدر مریدکے پولیس نے معروف شاہرات پر گاڑیاںچھیننے اور ڈکیتی کی وارداتیںکرنے والے گروہ14رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینی جانے والی متعدد گاڑیاں، موٹر سائیکلیں، درجنوں موبائل فونز، لاکھوں روپے کی نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

 ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر مریدکے پولیس کو اطلاع ملی کہ شاہرات پر لوٹ مار کرنے اور گاڑیاں چھیننے والے عثمان عرف پہلوان گینگ کے کچھ ارکان ٹبہ کوٹ یعقوب کے قبرستان میں چھپے بیٹھے ہیں۔ ایس ایچ او میاں معظم علی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ریڈ کرکے خلیل احمد ، اکرم، شوکت، عادل خاںاور بگا وغیرہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ گروہ کا سرغنہ عثمان عرف پہلوان اور اس کے باقی ساتھی رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن میں تین ماہ قبل نارووال روڈ پرعزیز کنڈا کے قریب راہگیر سے نقدی اور موبائل فون، راوی ریان سے ما ل مویشی چوری کرنے اور متعدد دکانوں کے تالے کاٹ کر نقدی او ر سامان چوری کرنے19ستمبر کو نارووال روڈ پر مزد ا ٹرک نمبرLHN-9740سمیت ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کااعتراف شامل تھا۔ ملزمان کے مطابق مزد اٹرک پر لدے گدے وغیر ہ گوجرانوالہ میں فروخت کئے گئے جبکہ گاڑی کی چیسیز اور باڈی الگ الگ کرکے کامونکے میںمختلف ورکشاپوں پر فروخت کر دیئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ایک مزدا ٹرک، ایک عدد ٹریکٹر میسی فرگوسن، کی دو عدد چیسیز اور تین عدد باڈیاں، دو موٹر سائیکلیں ، ایک کار، ایک عدد ڈیزل مزدا ٹینکی، درجنوں موبائل فونز اور دو لاکھ سے زائد کی نقدی برآمد کر لی ہے جبکہ بھاری مقدار میںاسلحہ اور گولیاںبھی قبضہ میںلے کی گئی ہیں۔ دوران تفتیش مبینہ ڈاکوو¿ں نے انکشاف کیا کہ وہ بڑی گاڑیوںکوشاہرات سے چھینتے اور ان پر لدا ہوا سامان الگ الگ جگہوں پر فروخت کرتے تھے۔ پہلوان ڈکیت گینگ میں شوکت نامی ملزم بڑی گاڑیوں کا ڈرائیور ہے جو گاڑی چلا کر نا معلوم منز ل پر پہنچاتا تھا۔ خرم نامی مبینہ ڈاکو نے مریدکے میں دو ورکشاپس کرایہ پرلے رکھی تھیں جہاں پر گاڑیوں کی باڈیاں اور چیسیز تبدیل کی جا تی تھی اور ان پر جعلی نمبر بھی کندہ کئے جا تے تھے۔ ملزمان گجرات، گوجرانوالہ کے علاقوں سے گاڑیاں چھین کر مریدکے میں خرم کی ورکشاپ پر بھیجتے تھے۔ 15سے زائد افراد پر مشتمل یہ گروہ عرصہ دراز سے ڈکیتی،ر اہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزما نے سے تفتیش کاسلسلہ جاری ہے اور مزید سنسنی خیز زانکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔ ڈی پی او شیخوپورہ افضال کوثر، ایڈیشنل ایس پی اور ایس پی انوسٹی گیشن رانا ممتاز نے ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے انسپکٹر میاں معظم علی اور ان کی ٹیم کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

مزید : علاقائی