عبدالقادر گیلانی کے گارڈز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ورثا کا مظاہرہ

عبدالقادر گیلانی کے گارڈز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ورثا کا مظاہرہ

لاہور(کرائم سیل)عبدالقادر گیلانی کے گارڈز کی جانب سے فائرنگ میں جاں بحق ہونے والے طاہر ملک کے ورثا نے مقدمے میں نامزد ملزمان کے گرفتار نہ کیے جانے پرمظاہرہ کیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے عبد القادر گیلانی کے گارڈر کی جانب سے چند روز قبل فائرنگ کر کے نوجوان طاہر ملک کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔اس معاملے میں مقدمہ میں نامزد ملزم عبد القادر گیلانی کی گرفتاری نہ ہو نے پر مقتول کے لواحقین نے ڈیفنس میں پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ مل کر مظاہرہ کیا اور وی آئی پی کلچر مردہ باد کے نعرے لگائے۔

مزید : علاقائی