جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کوشاں ہے ،معراج الہدیٰ

جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کوشاں ہے ،معراج الہدیٰ

کشمور(پاکستان نیوز)مرکزی امیر سراج الحق کے تین روزہ دورہ پر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے گذشتہ روز ضلع کشمور کے مختلف شہروں غوثپور،کندھ کوٹ، کشمور، گڈو، بخشاپور، ٹھل،مبارک پور ودیگر چھوٹے بڑے شہروں کا طوفانی دورہ کیا انہوںنے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کیلئے کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اسلام آباد میں دھرنے کی جانب سے کیئے گئے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اورجمہوریت پر شب خون مارنے کیخلاف ہے جس سے پاکستان میں تحریکوں پربحال ہونے والی جمہوریت پر ناقابل تلافی نقصان کیخلاف ہے انہوںنے کہاکے جماعت اسلامی کامو¿قف پہلے دن سے یہ ہے کے ایسے دھرنوں کے باعث ملک کے حالات خرا ب ہورہے ہیں جس میں سیاسی جرگہ کے ذریعے جماعت اسلامی کے روح رواں انجنئرسراج الحق ثالثی کاکرداراداکررہے ہیں انہوںنے بتایا کے کے مرکزی امیرسراج الحق سندھ کادوسرے مرحلے میں 18اکتوبرسے سندھ میں تین روزہ دورہ کریں گے وہ باب الاسلام سندھ میں گڈوبیراج میں صبح 8:00بجے ہزاروں کارکنان ودیگر تنظیموں کے رہنمااورکارکنان استقبال کریں گے وہ کشمورمیں عوامی مارچ سے 10:00بجے خطاب کریں گے جبکہ 12:00بجے کندھ کوٹ بوائزہائیرسیکنڈری اسکول میں بڑے عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پر جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب قیم اور ضلعی امیرحافظ نصراللہ عزیزنے بتایا کے امیرجماعت اسلامی ضلع بھر کی مقتدرسیاسی قائدین اور سماجی رہنماﺅں سمیت اہم افراد سے ملاقاتیں کریں گے جن میں سابقہ عوامی نمائندے ودیگر شامل ہیں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی باب الاسلام سندھ میں داخلہ پر ضلع بھر کی قومپرست جماعتوں سمیت دیگر نے بھرپوراستقبال کرنے کی حمایت کی ہے عید کے بعد جماعت اسلامی کے مقامی افراد نے رابطہ عوام کرکے عوامی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے

مزید : صفحہ آخر