ملالہ بہادر ترین بیٹی ہے، گولیاں کھا کر بھی نظریہ پر ثابت قدم رہیں،نفیسہ شاہ

ملالہ بہادر ترین بیٹی ہے، گولیاں کھا کر بھی نظریہ پر ثابت قدم رہیں،نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد )خصوصی رپورٹ (پاکستان پیپلز پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی مرکزی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام جیتنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 17 سالہ ملالہ پاکستان کی بہادر ترین بیٹی ہے جو بندوق کی گولیاں کھا کر بھی اپنے نظریے پر ثابت قدم رہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ ملالہ نے پرامن طریقے سے انتہاپسندی کا مقابلہ کیا اور پوری دنیا کو تعلیم حاصل کرنے کا درس دیا۔ پاکستان کو ملالہ پر فخر ہے اور آنے والی نسلیں ملالہ کی پیروی کریں گی۔ انہوںنے کہا کہ تشدد، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف تعلیم سب سے موثر اور طاقتور ہتھیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی نوجوان ملالہ کے وژن سے سبق سیکھیں گے اور ان لاکھوں بچوں کو اسکول بھیجنے میں مدد کریں گے جو سکول نہیں جا سکتے۔
نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -