پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں کی وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے محروم

پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوﺅں کی وارداتیں ،شہری لاکھوں روپے سے محروم ...

                    لاہور(کرائم سیل)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاریں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر بنس پورہ کے علاقہ میں 2داکوﺅں نے شہری عثمان کو لوٹ لیا اور اس سے 10ہزار روپے کی نقدی اور 2موبائل چھین لیئے۔اچھرہ کے علاقہ مین ڈاکوﺅں نے قمر نامی شہری سے مابائل،لیب ٹاپ اور ہزاروں روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی،غازی آباد کے علاقہ میں 4ڈاکوﺅں نے شہری نثار سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔جبکہ لٹن روڈ کے علاقہ میں کار خریدنے کے لیے آئی ہوئی فیملی سے پولیس کی وردی میں ملبوث 4ڈاکوﺅں نے تلاشی کے بہانے 10لاکھ روپے چھین لیے۔اسی طرح سے ساندہ میںڈاکوﺅں نے انتظار سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل چھین لیا ،جبکہ ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے افضل سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،ریس کورس میں ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر عرفان سے 22ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ، ہربنس پورہ میں ڈاکوﺅں نے جمشید سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،غازی آباد میں ڈاکوﺅں نے یوسف سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور کپڑے ،مصطفی ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے اکرم سے 18ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے راشد سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیے جبکہ شاہدرہ ٹاﺅن میںندیم،مزنگ میںبابر ، ساندہ میں وسیم،شیراکوٹ میںشکیل ،نواں کوٹ میںپرویز،لٹن روڈ میںفاروق،نیو ارکلی میںحنیف ،داتا دربار میں ابرار ،پرانی انارکلی میںفریاد،مزنگ میںفرمان ، نواں کوٹ میںعمیر ،مسلم ٹاﺅن میں فیصل ،شیراکوٹ میںعامر ، اقبال ٹاﺅن میںوحید، نیوانارکلی میںعمر ،گلشن راوی میںاسلم،گلبرگ میں شہریار ،فیصل ٹاﺅن میںعاطف ،پرانی انارکلی میںعرفان اقبال ٹاﺅن میں سلمان ، جوہر ٹاﺅن میںبلال فیصل ٹاﺅن میںمدثرکی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

ڈاکے

مزید : صفحہ آخر