کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ پرتشدد واقعات میں 4افراد قتل

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ پرتشدد واقعات میں 4افراد قتل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد قتل کردیئے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق گلبہار کی خاموش کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیااور فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ اورنگی ٹاﺅن کی ایم پی آر کالونی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتولین کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ گلستان جوہر کے بلاک 12 میں ایک مکان سے ایک شخص لاش ملی ہے، جس کے گلے میں چھری پھیری گئی ہے، اس کے علاوہ اس کے ہاتھوں کی نسیں بھی کٹی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک برس سے کراچی میں پولیس اور رینجرز کا ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد لے خلاف آپریشن جاری ہے تاہم سرعام دن دیہاڑے لوگوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر