امریکا انخلا سے قبل بھارت کو کردار دےکر پاکستان پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، ابوالہاشم

امریکا انخلا سے قبل بھارت کو کردار دےکر پاکستان پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے، ...

لاہور (سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابوالہاشم نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر آبی حملہ کرکے ہماری فصلوں اور آبادیوں کو ڈبویا اور اب ہماری سرحدوں پر بھی حملہ آور ہے۔ بھارت ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے لیکن یہ ان کی بھول ہے۔ قوم نے پہلے بھی دشمن کا ڈٹ کر کا مقابلہ کیا ہے، اب بھی پاکستانی قوم افواج پاکستان کے پشت پر متحد ہوکر کھڑی ہے۔ پاکستان نظریاتی ملک ہے، اس کی حفاظت کرنا ہم اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہیں۔ امریکا انخلا سے قبل بھارت کو خطے میں کردار دے کر پاکستان پر کاری ضرب لگانا چاہتا ہے۔ لیکن وہ جان لے کہ پاکستانی قوم اپنی دفاع سے غافل نہیں ہے۔ مسلمان پہلے بھی کئی محاذوں پر دشمن کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرتے رہے ہیں، ہم اب بھی دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی قوم کی طرح ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن پر دراندازی کا پروپیگنڈا بہت بڑا جھوٹ ہے۔ وہ دہشت گردی خود کر رہا ہے اور پروپیگنڈاپاکستان کے خلاف کیاجارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکہ اپنی شکست چھپانے کیلئے نئے پروگرام تشکیل دے رہا ہے اور افغانستان میں اپنی فوج کی جگہ انڈیا کی فوج کو بٹھایاجارہا ہے۔ امریکہ کی جانب سے دس ہزار فوج رکھنے کا اعلان کوئی حیثیت نہیں رکھتا جب اتنی بڑی فوج وہاں نہیں ٹھہر سکی تو دس ہزار کی کیا حیثیت ہے؟اصل حقیقت یہ ہے کہ امریکہ و بھارت پاکستان کو دباﺅ میںلاکر اپنے مذمو م منصوبے مکمل کرنا چاہتے ہیں اورمشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد باقی ماندہ پاکستان کو بھی سخت نقصانات سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

 ابوالہاشم

مزید : صفحہ آخر