صوبائی وزیر منظور وسان کا ملیر جیل کے قیدیوں میں امراض پھیلنے کی خبر پر نوٹس

صوبائی وزیر منظور وسان کا ملیر جیل کے قیدیوں میں امراض پھیلنے کی خبر پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے جیل خانہ جات ‘ انسدادِ بدعنوانی اور معدنیات و معدنی ترقی کے وزیر منظور حسین وسان نے ملیر جیل کے قیدیوں میں ھیپاٹائٹس ‘ ڈینگی ‘ خارش ‘ جلدی و دیگر امراض پھیلنے© اور ادویات کی عدم فراہمی کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر کو جواب دہی کیلئے اپنے دفتر طلب کرلیا ہے ‘ جبکہ سیکریٹری صحت سندھ ‘ اسپیشل سیکریٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو درکار ادویات اور علاج معالجے کی فوری اور بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے جیل حکام کو اپنی ہدایت میں کہا ہے کہ جیلوں میں درکار طبی عملے اور طبی سامان کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ اسیروں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ ایسے قیدی جو اپنی سزا مکمل کرچکے ہیں اور کسی ضابطے کی کارروائی کے سبب رہائی سے محروم ہیں کی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ فوری اقدامات کے ذریعے ان کی رہائی ممکن بنائی جاسکے ۔صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے لیڈی کانسٹیبل کو جیل سپرنٹنڈنٹ نوشہرو فیروز کے مبینہ ہراساں کئے جانے کے باعث ایس ایم ایس کی خبر کا بھی سخت نوٹس لیا ہے اور مذکورہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو جواب دہی کیلئے دفتر آنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -