امریکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور طالبان کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے ملالہ کو استعمال کر رہا ہے،دفاعی تجزیہ نگار

امریکہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور طالبان کیخلاف پروپیگنڈا کیلئے ملالہ کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) عسکری تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ امر یکہ اپنے غیر انسانی جرائم پر پر دہ ڈالنے او ر طالبان کیخلاف پر وپیگنڈے کیلئے ملالہ کو استعمال کر رہا ہے‘ ملالہ امر یکیوں کی ریمنڈ ڈیوس سے بھی زیادہ معتبر اور کا میاب ایجنٹ ہے ‘قوم کو بتاتاجائے ملالہ کہاں امن کیلئے کو شش کیں اور اسکی وجہ سے کہاں امن قائم ہواہے ؟ مغر بی ممالک ملالہ کو نوبل انعام دیکر پاکستان کے نظام تعلیم کو بے روح کر نا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں جنرل (ر)شایدعزیز نے کہا کہ ملالہ نے اپنی کتاب میں ہر جگہ امر یکی کاروائیوں کی حمایت کی ہے اس نے کہیں بھی بگرام اےئر بیس ‘ابو غر یب جیل یو گوانتا ناموبے کے امر یکی عقوبیت خانے کا تذکرہ نہیں کیا بلکہ جہاد ‘اسلام اور حجاب کیخلاف باتیں کیں اور امن کو نوبل انعام بھی انہی کاموں کا انعام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ اپنے غیر انسانی جرائم پر پر دہ ڈالنے او ر طالبان کیخلاف پر وپیگنڈے کیلئے ملالہ کو استعمال کر رہا ہے ‘ملالہ امر یکیوں کی ریمنڈ ڈیوس سے بھی زیادہ معتبر اور کا میاب ایجنٹ ہے ‘قوم کو بتاتاجائے ملالہ کہاں امن کیلئے کو شش کیں اور اسکی وجہ سے کہاں امن قائم ہواہے۔ جنرل (ر)حمید گل نے کہا کہ ملالہ کو نوبل انعام سے نوازنے کا مطلب صاف ظاہر ہے کہ مغر بی ممالک پاکستان کے نظام تعلیم کو بے روح کر نا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ پاکستان کے نظام تعلیم کو کافی عر صہ سے ہدف بنائے ہوئے ہیں اور زبیدہ جلال کو بھی اسی ایجنڈے کے تحت مشرف دور میں وزیر تعلیم بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ کوبھارتی شہری کے ساتھ مشتر کہ طور پر نوبل انعام دینے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کے جنگ کے خطرات کو بھی ٹالا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -