نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر دو بھائیوں کو لوٹ لیا ، موقع سے فرار

نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر دو بھائیوں کو لوٹ لیا ، موقع سے فرار
نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر دو بھائیوں کو لوٹ لیا ، موقع سے فرار

  

لاہور(کرائم سیل) مصری شاہ میں نوسربازوں نے نشہ آور اشیاءکھلا کر دو بھائیوں کو لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر بیہوش افراد کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کا رہائشی محمدسلیم اور اس کاچھوٹا بھائی سلیمان گزشتہ روز اپنے رشتہ داروں کے گھر مصری شاہ میں گئے تھے ۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ماموں کے گھر سے واپسی پر وہ مصری شاہ میں ایک دوست سے ملنے اس کے گھر پر گئے مگر وہ گھر پر موجود نہیں تھا اس نے فون پر انہیں کچھ دیر انتظار کرنے کاکہا جس پر وہ وہاں ایک چائے کے سٹال پر بیٹھ گئے جہاں پہلے سے ہی کئی افراد چائے پی رہے تھے۔ انہی میں سے دو افراد نے ان سے بات چیت شروع کر دی، اسی دوران چائے پیتے ہوئے وہ بیہوش ہو گئے جب انہیں ہوش آیا تو ریسکیو اہلکار انہیں طبی امداد دے رہے تھے ۔ٹی سٹال کے مالک کے مطابق اس نے انہیں سٹول پر لیٹے ہوئے دیکھا تو نئے گاہکوں کو بٹھانے کے لیے انہیں اٹھایا لیکن وہ بیہوش تھے جس پر اس نے ریسکیوکو اطلاع دی جبکہ نوسر باز ان سے 10ہزار نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو چکے تھے۔پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آگازکر دیا ہے۔

مزید : علاقائی