دبئی سٹی،دولت مند عرب بچوں کو سونے کے جھولے لے کر دینے لگے

دبئی سٹی،دولت مند عرب بچوں کو سونے کے جھولے لے کر دینے لگے
دبئی سٹی،دولت مند عرب بچوں کو سونے کے جھولے لے کر دینے لگے

  

دبئی سٹی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) اگرچہ دنیا کے اکثر بچے مناسب خوراک اور ادویات سے بھی محروم ہیں لیکن کچھ ایسے بھی خوش قسمت ہیں کہ جن کے کھیلنے کے لیے لاکھوں کروڑوں کے کھلونے خریدے جاتے ہیں۔ ویب سائٹ wtkr.com نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی کے ایک صاحب نے اپنی ننھی بچی کے کھیلنے کے لیے 24 قیراط سونے سے بنی چار عدد سلائیڈز کا آرڈر دے دیا ہے جن کی قیمت تقریبا 46 ہزار درہم ( تقریبا 13 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔اور ان پر قیمتی ہیرے جواہرات بھی جڑے جائیں گے جن کے اخراجات علیحدہ ہیں۔یہ آرڈر مشہور جرمن کمپنی Jupiduu کو دیا گیا ہے۔جو اس سے پہلے برطانوی ننھے شہزادے جارج کے لیے بھی اسی طرح کا ایک عدد تحفہ تیار کر چکی ہے۔

مزید : صفحہ آخر