سعودی نوجوانوں کی خرمستیاں ،ٹریفک کے مسائل،انتظامیہ پریشان

سعودی نوجوانوں کی خرمستیاں ،ٹریفک کے مسائل،انتظامیہ پریشان
سعودی نوجوانوں کی خرمستیاں ،ٹریفک کے مسائل،انتظامیہ پریشان

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں تیل کی دریافت کے بعد بے پناہ خوشحالی آئی جس کا یک نتیجہ یہ بھی ہے کہ طبقہ افراد کے بعض نوجوان دولت کے نشے میں چور ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والی تقریحات میں مگن ہو چکے ہیں۔ابہا اور خمیس کے علاقوں میں خصوصیت کے ساتھ ایک رجحان سر اٹھا چکاہے۔جس میں نوجوان گروہ درگروہ اکھٹے ہوکر مہنگی ترین گاڑیوں پر خرمستیاں کرتے پھرتے ہیں۔اس خطرنا ک رجحان میں گاڑیوں کو دو پہیوں پر تر چھا کر کے چلانے کا رجحان بھی شامل ہے جس کے باعث حال ہی میں دو خوفناک حادثے بھی ہو چکے ہیں۔متعدد علاقوں میں شرفاءکا کہنا ہے کہ موج مستی کے شوقین امیر زادوں نے ان کی زندگی اجیرن کر ر کھی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ نوجون 50سے 70گاڑیوں کا گروپ بنا کر نکلتے ہیں۔ اور بڑی شاہراﺅں پر دندناتے پھرتے ہیں جہاں یہ نہ صرف ٹریفک کے مسائل پیدا کرتے ہیں بلکہ عام شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بھی بنتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر