داعش کیخلاف کارروائی ، ترکی نے نیٹو کو فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی

داعش کیخلاف کارروائی ، ترکی نے نیٹو کو فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی
داعش کیخلاف کارروائی ، ترکی نے نیٹو کو فوجی اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی عراق اور شام میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے اتحادی فورسز کو اپنے فوجی آڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔
ایک امریکی ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ترکی کی طرف سے کیے گئے ان نئے وعدوں کا خیرمقدم کیا جس کے تحت ترکی اتحادی فورسز کو انسرلک فضائی اڈے کو استعمال کرنےکی اجازت دے گا جو شام کی سرحد سے تقربیاً 160 کلو میٹر کے فاصلے پرو اقع ہے۔
ترک پارلیمان بھی ترک فوج کو شام اور عراق میں داخل ہو کر داعش کے جنگجوﺅں کےخلاف کارروائی کرنےکی اجازت دینے کی قراداد منظور کر چکی ہے۔
امریکی اور ترک حکام کے درمیان دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں ترکی کے واضح کردار پر بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی فورسز کے فضائیہ نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں لیکن پینٹاگون کے ایک ترجمان کے مطابق شام میں دولت اسلامیہ کے خلاف صرف فضائی کارروائی ہی کافی نہیں بلکہ زمینی کارروائی بھی ضروری ہے۔