افغان امریکہ سیکیورٹی معاہدہ،کابل میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا

افغان امریکہ سیکیورٹی معاہدہ،کابل میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا
افغان امریکہ سیکیورٹی معاہدہ،کابل میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا

  

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکہ کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، معاہدے کے تحت امریکی فوج 2014ءکے بعد بھی افغانستان میں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجوں کی موجودگی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرے کے دوران افغان شہریوں نے امریکا سے کیے جانے والے سیکیورٹی معاہدے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے ذریعے افغانستان کو امریکا کے ہاتھوں فروخت کردیا گیا ہے کیونکہ اگر امریکا مدد کرنا چاہتا ہے تو اسے افغانستان فوری طور پر چھوڑ دینا چاہئے، لیکن اس معاہدے کے ذریعے وہ افغانستان پر قانونی طور پر قابض رہنا چاہتا ہے۔ معاہدے کے تحت 10 ہزار امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے۔

مزید : بین الاقوامی