این اے149میں ضمنی انتخاب کے التواءکی درخواست مسترد کر دی گئی
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے این اے 149 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنےکی درخواست مسترد کردی ہے، ملتان کے اس حلقے میں الیکشن سولہ اکتوبرکو ہی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 149 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرانے کی درخواست پنجاب حکومت نے کی تھی تاہم الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات ملتوی نہیں کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے التواءکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، این اے 149کی نشست سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، اس حلقے میں جاوید ہاشمی اور دوسرے امیداوار عامر ڈوگر کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔