بھارتی وزیراعظم مودی کی متعصبانہ سوچ ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی

بھارتی وزیراعظم مودی کی متعصبانہ سوچ ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی
بھارتی وزیراعظم مودی کی متعصبانہ سوچ ایک مرتبہ پھر سامنے آگئی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے کہاہے کہ دس سال میں پاکستان نے پہلی بار 50کشتیاں چھوڑی ہیں اور ہدایت کی کہ پاکستان پر گولوں کی بارش کردیں تاکہ پڑوسی ملک کو پتہ چل جائے۔ مہاراشٹرمیں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نریندرامودی کاکہناتھاکہ اُنہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے ماہی گیروں کی رہائی کے معاملے پردوٹوک بات کی تھی جس پر پاکستان نے کشتیاں چھوڑی ہیں ۔

مودی کاکہناتھاکہ گولوں کی بارش سے واضح کردوکہ وقت بدل گیاہے ، اب حالات پہلے جیسے نہیں ۔

بھارتی تجزیہ نگاروں کاکہناتھاکہ دوصوبوں میں الیکشن مودی کے بیان کی وجہ بنے اور دوسری طرف مودی سرکارکی اپنی متعصبانہ پالیسی ہے جس کی بنیاد پر وہ منتخب ہوکر حکومت میں آئے ہیں ، پاکستان کیخلاف بی جے پی کے جارحانہ بیانات مزید بھی جاری رہیں گے ۔

مزید : بین الاقوامی