گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد بھارت کے میدان سیاست میں آگئے

گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد بھارت کے میدان سیاست میں آگئے
گلوکار محمد رفیع کے بیٹے شاہد بھارت کے میدان سیاست میں آگئے

  

ممبئی (ویب ڈیسک ) معروف گلوکار محمد رفیع کے 52 سالہ بیٹے شاہد رفیع بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کا نیا سیاسی چہرہ بن کر سامنے آئے ہیں، وہ جنوبی ممبئی کے ممبا دیوی کے انتخابی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اتل شاہ کے خلاف مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ممبئی کے مسلم علاقے بھنڈی بازار میں شاہد رفیع کے انتخابی دفتر کے گرد انتخابی نشان پتنگ کے پوسٹر جابجا نظر آ رہے تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد رفیع کا کہنا تھا کہ انہوں نے لوگوں کی اسی طرح خدمت کرنی ہے جیسی ابا کیا کرتے تھے۔ ریڈی میڈ کپڑوں کے تاجر شاہد رفیع نے کہا میں اس شخص کا بیٹا ہوں جو اپنی زبان پر سب کام کیا کرتے تھے، تو میں انکا نام گرنے نہیں دوں گا۔ شاہد رفیع نے سیاست کے بارے میں کہا بڑی محنت ہے، تھک بھی جاتا ہوں، لیکن مزہ بھی آرہا ہے کیونکہ یہ نیا تجربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیت مسلمانوں کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں ہو گی بلکہ ان کے ابا کو چاہنے والے ہر فرقہ کے لوگوں کی وجہ سے ہوگی۔

مزید : بین الاقوامی