ماں نے 9 ماہ کی بیٹی30 ہزار روپے میں فروخت کر دی

ماں نے 9 ماہ کی بیٹی30 ہزار روپے میں فروخت کر دی
ماں نے 9 ماہ کی بیٹی30 ہزار روپے میں فروخت کر دی

  

ڈسکہ (ویب ڈیسک ) ماں نے دائی کے ساتھ مل کر 9 ماہ کی بچی کو 30 ہزار روپے میں فروخت کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موضع بخاپور کے رہائشی غلام مصطفی کی بیوی شاہدہ بی بی اپنی 9 ماہ کی بچی نور شہزادی کے ہمراہ موضع سنبل پور میں دائی رضیہ بی بی کے کلینک پر علاج معالجہ کی غرض سے گئی اور دو دن گزرنے کے باوجود واپس نہ آئی تو غلام مصطفی کلینک پر پہنچا اور بیوی سے بیٹی کے بارے میں پوچھا تو دائی رضیہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی کو فی سبیل اللہ کسی بے اولاد جوڑے کو دے دیا ہے۔غلام مصطفی کے زیادہ اصرار کرنے پر دائی نے بتایا نور شہزادی کو 30 ہزار روپے عوض بے اولاد جوڑے کو فروخت کر دی ہے جس پر تھانہ موترہ پولیس نے مدعی کے بیوی اور دائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف