سپریم کورٹ بورڈ سے حروف غائب ہونے پر انکوائری کا حکم

سپریم کورٹ بورڈ سے حروف غائب ہونے پر انکوائری کا حکم
سپریم کورٹ بورڈ سے حروف غائب ہونے پر انکوائری کا حکم

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے بورڈ سے حروف غائب ہونے پر رجسٹرار کو انکوائری کرانے کا حکم دے دیاگیاہے ۔ بورڈ سے حروف غائب ہونے کی انکوائری ڈپٹی رجسٹرار کریں گے اور ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے عدالت عظمیٰ میں رپورٹ پیش کریں گے ۔ تحقیقاتی کمیشن کو ذمہ دار ان کاتعین کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے جس کے بعد بورڈ پر لگے آدھے حروف بھی سپریم کورٹ انتظامیہ نے اُتارلیے ۔

یادرہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سائن بورڈ سے آدھے حروف کسی نے اُتارلیے تھے جس کے بعد مبینہ طورپر دوجماعتوں کی طرف سے لگائے جانیوالے نعرے کے کچھ الفاظ باقی رہ گئے تھے ۔

مزید : قومی