فائرنگ سے زخمی ہونیوالا فائرفائٹر دم توڑگیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا فائرفائٹر دم توڑگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات فائر فائٹر فراز خان رنچھوڑ لائن کے علاقے بوہراپیر میں فائرنگ سے زخمی ہوا تھا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھاتاہم پیر کی صبح وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔