پاکستان اور بھارت تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کر سکتے ہیں: وزیراعظم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امریکہ سے تعلقات میں تجارت ہماری ترجیح ہے، پاکستانی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں بہتر رسائی کی ضرورت ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امریکی سینیٹر ٹم کین اور انگس کنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بھاشا اور داسو ڈیم پر امریکی تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں بہتری آئی ہے، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں تجارت ہماری ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے پاک بھارت سرحدی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت تنازعات کو مذاکرات سے ہی حل کر سکتے ہیں تاہم بھارت کا سیکرٹریز سطح کے مذاکرات ختم کرنا مایوس کن ہے۔