دوران واردات کھلونے سے شرمناک حرکت چور کولے ڈوبی
برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے علاقہ لنکاشائر میں ایک بدبخت چور واردات کے دوران ایک کھلونے ٹیڈی بیئر کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی وجہ سے بالآخر پولیس کی گرفت میں آگیا۔ پال ماﺅنٹین نامی 38 سالہ چور ایک خاتون کے گھر کو خالی پاکر اندر گھس گیا اور قیمتی اشیاءچوری کرنے کے علاوہ گھر میں موجود ایک ٹیڈی بیئر کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔ خاتون نے جب پولیس کو بلوایا تو انہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھا کہ ٹیڈی بیئر کی حالت کچھ مشکوک نظر آرہی تھی۔ انہوں نے بے زبان کھلونے کولیبارٹری میں معائنے کیلئے بھیج دیا جہاں اس میں چور کے سیمن کی تصدیق ہوگئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کو ڈیٹا بیس کا جائزہ لے کر چور کر پتا چلالیا اور اس کے سیمن ٹیسٹ کے بعد تصدیق ہوگئی کہ اسی نے کھلونے کے ساتھ شیطانی حرکت کی تھی۔ ملزم کے خلاف چوری اور بے حیائی کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔