پختونخواہ میں چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں:عمران خان

پختونخواہ میں چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں:عمران خان
پختونخواہ میں چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں:عمران خان

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ خیبر پختونخواہ میں اقتدار گاو¿ں کی سطح تک منتقل کریں گے۔خیبر پختونخواہ میں چند ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔اسلام آباد میں جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں نیب ایک خود مختار ادارہ ہو گا جو وزیر اعظم کا بھی احتساب کر سکے گا۔پاکستان کی آدھی آبادی 25 سال سے کم ہیں اور وہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ہم اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں سفارشی اور خاندانی نظام نہیں چلنے دیں گے۔ملک میں 80 فیصد سیوریج کا نظام خراب ہے ہم اقتدار میں آ کر اسے ٹھیک کریں گے۔حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران لندن کے برے سرمایہ کار ہیں جبکہ ہر پاکستانی پر 88 ہزار کا قرض ہے۔یہ حکمران لوگوں سے کس منہ سے ٹیکس مانگتے ہیں جبکہ خود نواز شریف اور آصف زرداری ٹیکس نہیں دیتے۔یہ لوگ حکومت پاکستان میں کرتے ہیں جبکہ انکا سرمایہ ملک سے باہر پڑا ہوا ہے۔نواز شریف میں شرم ہوتی تو اب تک استعفٰی دے چکے ہوتے۔قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں ایک بھی لفظ عوام کے لیے نہیں کہا گیا۔خورشید شاہ پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں ۔ہم حکمرانوں کے تمام اثاثوں کو چیلنج کریں گے۔صحت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہاں وی آئی پیز کے لیے عوام کے دیے ہوئے ٹیکس کے کروڑوں روپے علاج کی مد میں خرچ ہوتے ہیں جبکہ اس ملک میں ہر سال 4 لاکھ بچے صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں