آصف زرداری نے کراچی واپس جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا

آصف زرداری نے کراچی واپس جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا
آصف زرداری نے کراچی واپس جانے کا فیصلہ ملتوی کر دیا

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کراچی جانے کا فیصلہ موخر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر نے دورہ لاہور مختصر کر کے واپس کراچی جانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر انہوں نے اپنا فیصلہ موخر کر دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے تمام مہمانوں کوکل کے اجلاس کے دعوت نامے جاری کر دیے۔یاد رہے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو کے خلاف کارکنان نے " گو وٹو گو" کے نعرے لگا دیے تھے جس کے بعد شریک چئیرمین ناراض ہو کے واپس جانے کا فیصلہ کر چکے تھے لیکن اب پارٹی رہنماؤں کی مداخلت سے معاملہ رفع دفع ہو گیا ہے اور اب آصف زرداری اپنا دورہ شیڈول کے مطابق پورا کریں گے۔

مزید : لاہور