کس رنگ کے کپڑے پہننے والے مرد خواتین کو زیادہ پسند آتے ہیں ،تحقیق میں پتہ چل گیا

کس رنگ کے کپڑے پہننے والے مرد خواتین کو زیادہ پسند آتے ہیں ،تحقیق میں پتہ چل ...
کس رنگ کے کپڑے پہننے والے مرد خواتین کو زیادہ پسند آتے ہیں ،تحقیق میں پتہ چل گیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) تجرباتی نفسیات کے جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ لال رنگ میں ملبوس مرد خواتین کو زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔ یونیورسٹی آف روچسٹر کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لال رنگ کیلئے خواتین کی پسندیدگی اس لئے زیادہ ہے کیونکہ اس میں ملبوس مرد زیادہ طاقت ور نظر آتے ہیں۔

وہ سڑک جس نے ایک گاﺅں کو بیواﺅں کا گاﺅں بنا دیا، ناقابل یقین تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

یونیورسٹی میں نفسیات کے پروفیسر ’اینڈریو ایلیٹ‘ کا دعویٰ ہے کہ ایسے مرد خواتین کو سماجی طور پر بہتر رتبے کے مالک نظر آتے ہیں اور خواتین کوتاثر ملتا ہے کہ ان کے پیسے کمانے اور سماجی طور پر ترقی کے امکانات زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں یہ رنگ دولت اور طاقت کی نشانی ہے۔ ’ریڈ کارپٹ‘ کا لفظ بھی اسی لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تحقیق میں 288 خواتین اور 25 مردوں نے حصہ لیا۔

کم عمر میں شادی کرنے کے حیران کن فوائد،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ماہرین کے مطابق لال رنگ کا اثر طاقت اور سٹیٹس تک محدود ہے۔ لال رنگ میں مرد خواتین کو جنسی اعتبار سے پرکشش تو نظر آتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ انہیں اچھا انسان بھی سمجھیں۔ دوسری جانب خواتین کو معاملے میں لباس کے رنگ نے مردوں کی پسند ناپسند پر کوئی خاص اثر نہ ڈالا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -