شوہر کو غیر عورت کیساتھ دیکھ کر بیوی بیہوش ،بزدل شوہر ملک سے بھی بھاگ گیا

شوہر کو غیر عورت کیساتھ دیکھ کر بیوی بیہوش ،بزدل شوہر ملک سے بھی بھاگ گیا
شوہر کو غیر عورت کیساتھ دیکھ کر بیوی بیہوش ،بزدل شوہر ملک سے بھی بھاگ گیا

  



کویت (مانیٹرنگ ڈیسک)بے وفائی کی داستانیں تو آپ نے بہت ہی سنی ہوں گی لیکن اس کویتی کی کہانی نے کچھ زیادہ ہی دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ۔ کویت میں شاپنگ مال میں ایک خاتون اپنے شوہر کو غیر عورت کے ساتھ دیکھ کر بیہوش ہوگئی جبکہ شوہر اپنی بیہوش بیوی کو دیکھ کر اتنا خوفزدہ ہوا کہ وہ شاپنگ مال سے نکلا اور ملک سے ہی بھاگ گیا۔بیہوش ہوجانیوالی خاتون کو شاپنگ مال کے عملہ نے بتدائی طبی امداد فراہم کی۔واقعہ سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہوگیا ہے جس پر شہریوں نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا شوہر کا بیوی کوبیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ جانااس کے ناجائز تعلق سے زیادہ شرمناک حرکت ہے ۔مبارک نامی ایک شہری نے کہا خاتون کے شوہر کو بھاگنا نہیں چاہئے تھا چاہے نتائج کچھ بھی ہوتے وہ رک جاتا اور بیوی سے معافی مانگ لیتا۔وہ اپنی غلطی پر اظہار ندامت کرتا مگر بزدلوں کی طرح بھا گنانہیں چاہئے تھا۔خاتون شہری نے کہا کہ اچھاہوا بیوی کو اسکے خاوند کی گھناؤنی حرکت کے بارے میں پتہ چل گیا وہ اس کے قابل نہیں تھا خاتون کو طلاق لے لینی چاہئے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس