ایک آدمی جس کا بلڈ ٹیسٹ کیا گیا تو خون پیلا نکلا، ڈاکٹروں کی بھی ہوائیاں اڑ گئیں، جانئے اور محفوظ رہئے
بیجنگ (نیوز ڈیسک) انسانی خون کے بارے میں آج تک تو یہی سنا تھا کہ اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے، البتہ کبھی کبھار محاورةً خون کے سفید ہونے کی بات ضرور سننے میں آتی ہے، لیکن پہلی دفعہ خون کا رنگ پیلا ہونے کی خبر بھی سامنے آگئی ہے، اور یہ کوئی محاورہ نہیں بلکہ ایک حقیقی واقعہ ہے۔
شوہر کو غیر عورت کیساتھ دیکھ کر بیوی بیہوش ،بزدل شوہر ملک سے بھی بھاگ گیا
اخبار ”ڈیلی سٹار “کے مطابق چینی شہر ژی چانگ کے پیپلزہسپتال میں ایک 40 سالہ مریض کو پیٹ میں شدید درد اور جسمانی کمزوری کی شکایت کے ساتھ لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے لیو نامی مریض کے خون کا نمونہ لے کر اس کا تجزیہ کرنا چاہا، لیکن جب مریض کے جسم سے خون کا نمونہ لیا گیا تو اسے دیکھ کر ڈاکٹروں کی آنکھیں بھی حیرت سے پھٹی رہ گئیں۔ اس مریض کے جسم سے سرخ کی بجائے پیلے رنگ کا خون برآمد ہورہا تھا، جس کی کوئی مثال اس سے پہلے دیکھنے میں نہیں آئی۔
دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے
پیلے خون کے تفصیلی معائنے کے بعد ژی چانگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ یہ پینکریا ٹائٹس نامی بیماری کی شدید صورت کی وجہ سے پیدا ہوا جس کی بنیادی وجہ خون میں چکنائی کی مقدار حد سے زیادہ بڑھ جانا ہے۔ مریض سے معلومات لی گئیں تو پتہ چلا کہ وہ پچھلے کچھ عرصہ کے دوران انتہائی زیادہ چکنائی اور پروٹین والی غذائیں مسلسل استعمال کررہا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ زیادہ چکنائی والی غذاﺅں کی وجہ سے خون کی رنگت میں معمولی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے لیکن یہ کیس کچھ زیادہ ہی حیرت انگیز ہے۔