”امریکی صدارتی انتخابات کے دوران یہ ملک ایٹمی میزائل چلا دے گا “انتہائی خطرناک دعویٰ منظر عام پرآ گیا،پوری امریکی حکومت ہل کر رہ گئی

”امریکی صدارتی انتخابات کے دوران یہ ملک ایٹمی میزائل چلا دے گا “انتہائی ...
”امریکی صدارتی انتخابات کے دوران یہ ملک ایٹمی میزائل چلا دے گا “انتہائی خطرناک دعویٰ منظر عام پرآ گیا،پوری امریکی حکومت ہل کر رہ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان کی طرف سے امریکہ کو کئی بار للکارا گیا ہے اور ایٹمی حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، جس کے پیش نظر اب امریکی ماہرین نے ایک ایسے خدشے کا اظہار کر دیا ہے جس نے امریکیوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، جبکہ اس خدشے سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ دنیا تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا امریکی صدارتی انتخابات کے دوران کسی بھی وقت امریکہ پر ایٹمی حملہ کر سکتا ہے۔

مزیدپڑھیں:”ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے پکڑا اور اس طرح جسم پر ہاتھ پھیرنے لگا جیسے۔ ۔ ۔“ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہوس کا شکار ہونے والی مزید خواتین منظر عام پر آگئیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے کورین خطے میں اپنے میزائل اور اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کر دیئے ہیں جس پر شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ نے سرخ لائن عبور کر لی ہے۔ تب سے کم جونگ ان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو مزید طاقتور بنانے میں لگا ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں امریکہ نے اپنا پانچواں اور سب سے بڑا ایٹمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ اس تجربے کے بعد اس کے پاس امریکی سرزمین کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی آ گئی ہے۔
امریکی دفاعی تھنک ٹینک سی ایس آئی ایس کے ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی کوریا امریکہ پر ایک فوری حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے کیونکہ سیٹلائٹس کے ذریعے اس کی ایٹمی تجربات کرنے کی جگہ پر اسی نوعیت کی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں جیسی ہر دھماکے سے قبل دیکھی جاتی ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم جونگ ان کسی بھی وقت نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کر سکتا ہے یا اس سے بھی آگے بڑھ کر امریکہ پر حملے کا حکم بھی دے سکتا ہے۔ اس مقام پر شمالی کوریا کی مخصوص سرگرمیوں سے انتخابات کے دوران اس کے امریکہ پر حملہ کرنے کے امکانات بہت زیادہ نظر آ رہے ہیں۔