نیا ملک بنانے کا اعلان ہو گیا،شہریت کیلئے درخواستیں بھی کھل گئیں،یہ کہاں بنایا جائے گا؟آپ نے آج تک اس سے حیران کن بات نہ سنی ہوگی

نیا ملک بنانے کا اعلان ہو گیا،شہریت کیلئے درخواستیں بھی کھل گئیں،یہ کہاں ...
نیا ملک بنانے کا اعلان ہو گیا،شہریت کیلئے درخواستیں بھی کھل گئیں،یہ کہاں بنایا جائے گا؟آپ نے آج تک اس سے حیران کن بات نہ سنی ہوگی

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم بچپن سے خلائی مخلوق کے قصے کہانیاں سنتے آئے ہیں، لیکن اگر آپ کو خود خلاءمیں جا کر آباد ہونے اور خلائی مخلوق بننے کی پیشکش کی جائے تو آپ کا جواب کیا ہو گا؟ یہ کوئی فرضی پیشکش نہیں بلکہ واقعی سائنسدانوں نے خلاءمیں ایک بستی بسانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے اور اس نئی خلائی قوم کی شہریت حاصل کرنے کے لیے فارم بھی جاری کر دیا ہے، تا کہ جو کوئی اس نئے خلائی ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ یہ فارم حاصل کرلے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اس خلائی بستی کا نام ایسگرڈیا(Asgardia)رکھا گیا ہے جس میں 1لاکھ لوگوں کی رہائش کی گنجائش ہو گی۔ یہ بستی خلاءمیں زمین کے مدار کے گرد چکر لگاتی رہے گی اورہماری اس زمین کے دفاع کا کام بھی کرے گی۔ پیرس کے عالمی خلائی تحقیقاتی سنٹر کے سائنسدان ڈاکٹر آئیگور ایشربیلی کا کہنا ہے کہ ”اس وقت پوری زمین پر ریاستوں کا شہریوں پر بہت زیادہ کنٹرول ہے اور طرح طرح کی قدغنیں ہیں۔ خلاءمیں ایسگرڈیا نامی اس ریاست کے قیام کا مقصد شہریوں کو ان قدغنوں سے نجات دلانا ہے۔“ ڈاکٹر آئیگور گزشتہ دنوں یونیسکوکی خلائی سائنس کمیٹی کے چیئرمین متعین کیے گئے ہیں اور اسی روز انہوں نے اس خلائی ریاست کے قیام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

ڈاکٹر آئیگور کا مزیدکہنا تھا کہ ”یہ خلائی ریاست زمین کے محافظ کے طور پر بھی کام کرے گی۔ یہ خلائی قوم سب سے پہلے ایسی حفاظتی شیلڈ بنائے گی جو زمین کو خلاءسے گرنے والے سیاروں کے ٹکڑوں، شہابیوں اور دیگر چیزوں سے بچائے گی۔ جب اس ریاست کی شہریت کے لیے ہمیں ایک لاکھ درخواستیں موصول ہو گئی تب ہم اقوام متحدہ سے اس خلائی بستی کو باقاعدہ ریاست کا درجہ دینے کی درخواست کریں گے۔“اگر آپ بھی اس نئی خلائی ریاست کے شہری بننا چاہتے ہیں تو اس لنک http://asgardia.space/join پر جا کر فارم حاصل کیجیے اور رجسٹرڈ ہو جائیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -