سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے تنخواہ سمیت چھٹی مل گئی

سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے تنخواہ سمیت چھٹی مل گئی
سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے تنخواہ سمیت چھٹی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

روم (اے پی پی) اطالوی دارالحکومت روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ ایک سرکاری ملازمہ کو اپنے بیمار کتے کی دیکھ بھال کے لیے تنخواہ کے ساتھ چھٹی دے دی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق روم کی ایک یونیورسٹی سے وابستہ اس سرکاری ملازمہ نے دو دن کی چھٹی کی درخواست دی تھی تاکہ وہ اپنے کتے کا آپریشن کرا سکے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون اکیلی ہی رہتی ہے اور اس کے علاوہ اس پالتو جانور کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں۔اس خاتون نے پہلے بھی دو مرتبہ چھٹی کی درخواست دی تھی، جو نامنظور ہو گئی تھی۔ تاہم جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم ادارے نے اس خاتون کا کیس اٹھایا اور یونیورسٹی سے مطالبہ کیا کہ اسے چھٹی دی جائے۔ اس ادارے اس کی مداخلت کے باعث اس خاتون کو چھٹی مل گئی۔