ن لیگ کا عدلیہ پر دوسرا حملہ ، ایک بار پھر نوازشریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ہوئی رقم کو بچایا گیا : عمران خان

ن لیگ کا عدلیہ پر دوسرا حملہ ، ایک بار پھر نوازشریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ...
ن لیگ کا عدلیہ پر دوسرا حملہ ، ایک بار پھر نوازشریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ہوئی رقم کو بچایا گیا : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمعہ کو مسلم لیگ (ن)نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کے باعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ہوئی رقم کو بچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج درباری احسن اقبال کا عدالت کے باہر رینجرز سے متعلق ڈراما سمجھ آیا جو نیب جج کو غیر محفوظ کرنے کے لیے تھا۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ(ن)لیگ ریاستی اداروں کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے، قوم اس کے خلاف تیار ہو اور اپنے ریاستی اداروں کا دفاع کرے۔عمران خان نے مزید کہا کہ اداروں کی تباہی کا مطلب ریاست کی تباہی ہے اور یہ شریفوں کا ایجنڈا ہے جسے قوم کو ختم کرنا ہے۔

مزید :

قومی -