شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قائم

شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ ...
شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے شیخ رشید کی نا اہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے تین رکنی بینچ قائم کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی نااہلی کے خلاف مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے درخواست دائر کی تھی ۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں شیخ رشید پر کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کا الزام لگایا تھا۔

وکلا اور کارکنوں کی ہنگامہ آرائی، احتساب عدالت کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فردم جرم 19 اکتوبر کو عائد ہوگی
سپریم کورٹ نے شکیل اعوان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 18 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ درخواست کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کے حکم پر جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ قائم کردیا گیا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رانا ثنا اللہ خان پرلاہور ہائی کورٹ بار میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد ، ممبر شپ ختم

مزید :

قومی -اہم خبریں -