فاٹا اصلاحات میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں : عمران خان

فاٹا اصلاحات میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ...
فاٹا اصلاحات میں مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں : عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں کے عوام کے باقی پاکستانی شہریوں کے برابر حقوق ملنے چاہیں، فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے قبائلی علاقوں میں تعمیر و ترقی ہو گی، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی پختونوں کے ترجمان بنتے ہیں مگر فاٹا اصلاحات میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی یہی دونوں ہیں ۔ تحریک انصاف قبائلی علاقوں کے انضمام کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گی۔

احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے وکیل کا ن لیگ سے کیا تعلق ہے اور وہ کہاں سے آیا تھا؟ ایسا تہلکہ خیز انکشاف منظرعام پر آگیا کہ پوری پی ٹی آئی دنگ رہ جائے گی
پشاور میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف ، آصف علی زرداری اور اسفندیار چوروں کے بادشاہ ہیں، سارے آپس میں مل کر ملک کا پیسہ لوٹ رہے ہیں ، نواز شریف نے300ارب روپے کی کرپشن کی ، اگر یہ پیسے پاکستان میں استعمال ہوتے تو آج پاکستان دنیا کے امیر ترین ممالک میں شمار ہوتا ، ہمیں ملک چلانے کے لئے آئی ایم ایف سے قرضے لینا پڑتے ہیں ۔ جو ملک قرضے لیتا ہے اس کا دنیا میں کوئی مقام نہیں ہوتا اور نہ ہی کوئی اس کی عزت کرتا ہے۔شریف خاندان کی جانب سے اپنی کرپشن بچانے کے لئے آج عدالت پر حملہ کیا گیا ، جج کو اپنی جان بچانے کے لئے وہاں سے نکلنا پڑا، نواز شریف کو اس وقت یہ خوف لاحق ہے کہ عدالتی فیصلے کی وجہ سے ان کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے اور ان کے پوری دنیا میں موجود اثاثے منجمد ہو جائیں گے، اسی لیے انہوں نے آج عدالت پر حملہ کرایا ۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قرب قیامت ہے کہ آصف علی زرداری کرپشن کی باتیں کرتے ہیں، فریال تالپور اور آصف علی زرداری نے مجھے نوٹس بھجوایا ہے اور میں خوف کی زنجیریں توڑنے کے لئے سندھ جا رہا ہوں ۔ آئندہ انتخابات میں سندھ سے پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہو جائے گا اور تحریک انصاف وہاں پر اپنی حکومت بنائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -