فلم ’’پھنے خان‘‘ میں ایشوریہ رائے کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہوں:راج کمار راؤ
ممبئی (یوا ین پی) بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ فلم ’’پھنے خان ‘‘ میں مد مقابل کام کرنے پر نروس ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں۔
سنی لیون نے انتہائی مہنگی اور زبردست گاڑی خریدی ،اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو ہر کسی کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،کونسی گاڑی ہے ؟جواب جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ انہوں نے اداکار انیل کپور کے ساتھ فلم کی عکسبندی شروع کر دی ہے لیکن ابھی اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ عکسبندی ابھی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم کی عکسبندی کا بے چینی سے انتظار ہے جس کے لئے نروس ہونے کے ساتھ ساتھ خوش بھی ہوں۔واضح رہے کہ فلم ’’پھنے خان ‘‘کی پیشکش راکیش اوم پراکاش مہرا اور بھوشن کمارکی ہے ۔فلم میں انیل کپور ،ایشوریہ رائے بچن ، راج کمار راؤ اور دویا دتا شامل ہیں۔