اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے والے نیب افسران کو زوردار جھٹکا دینے کا فیصلہ

اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے والے نیب افسران کو زوردار جھٹکا دینے کا فیصلہ
اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے والے نیب افسران کو زوردار جھٹکا دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور میں اساتذہ کو ہتھکڑی لگا کر احتساب عدالت میں پیش کرنے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی لاہور کو فوری انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔
چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کو حکم دیا ہے کہ واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لانے کے بعد 3 روز کے اندر نیب ہیڈ کوارٹرز کو ذمہ داران کیخلاف انضباطی کارروائی سے آگاہ کیا جائے۔
چیئرمین نیب نے مزید ہدایت کی ہے کہ انکوائری فوری طور پر شروع کی جائے کہ میرے واضح احکامات کے باوجود اساتذہ کو ہتھکڑیاں کیوں لگائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -