ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔

ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔
ماہرہ خان کی میک اپ کے بغیر تصویر نے سوشل میڈیا پرطوفان برپا کر دیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہرہ خان پاکستان کی وہ نامور اداکارہ ہیں جن کے نہ صرف ملک کے اندر بہت سے مداح ہیں بلکہ ملکی سرحدوں کے پار بھی ان کی کارکردگی اور خوبصورتی کوسراہا جاتا ہے ، اور یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ماہر ہ خان اپنے میدان کی ہر فن مولا ہے۔
وہ ایک پروگرام میزبان ، ماڈل ، نامور اداکارہ اور ان سب سے بڑھ کر ماہر ہ ایک خوبصورت بیٹے کی ماں بھی ہیں۔انہوں نے اپنے کام کا آغاز ایک پروگرام میں میزبان کے طور پر کیا تھا اور لوگوں نے ان کے انداز کوپسند کیا جس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں اور پھر بطور اہم شخصیت اس پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں پر وہ شہرت ملنے سے پہلے کئی اہم شخصیات کا انٹرویو کر چکی تھیں۔ ماہر ہ خان نے جب بالی وڈ میں کام شروع کیا تو ان کی شہرت دوچند ہوگئی ، شارخ خان کے ساتھ ان کی فلم کے بعد ان کے کیئرکا ایک نئے انداز میں آغاز ہوا۔

View this post on Instagram

Grateful everyday for being chosen to be Azlan's mama. My one and my only... ❤️????????

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on


ماہرہ کوسوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جاتاہے اوران کی جانب سے پوسٹ کردہ تصاویر کی صارفین کی طرف سے بہت زیادہ تعریف کی جاتی ہے لیکن سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ شرو ع ہوگیا جب ماہر ہ نے اپنی بغیر میک اپ کے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

View this post on Instagram

And how she wake up???? !! Without makeup look of gorgeous #MahiraKhan !!

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapage) on


ایک صارف نے کچھ اس طرح اس اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیاکہ  ”اس کی ناک میرے مستقبل سے بڑی ہے “

ایک کا کہنا تھا کہ ”در فٹے منہ اس کا “


ایک سوشل میڈیا صارف نے تو بدتمیز کی انتہا کردی اور کہا کہ ”مائرہ ڈارلنگ ہر رات کچھ تیل اپنی ناف پر لگایا کرو،یہ خشک ہونٹوں کیلئے اکسیر ہے “

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنی نفرت کا اظہار کچھ اس طرح سے کیا کہ ”اس سے اچھی تو میری پھپھو کی بیٹی لگتی ہے“

اداکاراﺅں کی تصاویر کے بارے میں ایسی رائے کا اظہار کرنے والے افراد کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ انٹر نیٹ نفرت پھیلانے کا ذریعہ نہیںہے، مائرہ کے بہت زیادہ مداح ایسے ہیں جوہمیشہ ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، وہ مائرہ اور ان کے کام سے محبت کرتے ہیں اور یقین کریں کہ ایسی نفرت انگیز باتوں سے ماہرہ کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔