خسارے میں اضافہ پاکستان کے عوام برداشت کریں گے :محمد زبیر نے اداروں کی ازسرنوبحالی کوانتہائی نقصان دہ قراردیدیا

خسارے میں اضافہ پاکستان کے عوام برداشت کریں گے :محمد زبیر نے اداروں کی ...
خسارے میں اضافہ پاکستان کے عوام برداشت کریں گے :محمد زبیر نے اداروں کی ازسرنوبحالی کوانتہائی نقصان دہ قراردیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ خسارے میں اضافے کوپاکستان کے عوام برداشت کریں گے ، خسارے کا شکار اداروں کی ری سٹرکچرنگ کرنے سے نقصانات بڑھتے جائیں گے کم نہیں ہونگے۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ خسارے میں جو اضافہ ہوتا جارہاہے اس کو پاکستان کے عوام نے ہی برداشت کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی نجکاری کرنے کیلئے ڈیڑھ سے دوسال لگتے ہیں ، نجکاری کیلئے ادارے کی ازسرنو بحالی ضروری نہیں ہوتی کیونکہ اس کے لئے ڈھیر سارا پیسہ چاہئے جو ہمارے پاس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ری سٹرکچرنگ سے نقصانات کم ہو ہی نہیں سکتے ، خسارے کا شکار اداروں کی ری سٹرکچرنگ کرنے سے نقصانات بڑھتے جائیں گے کم نہیں ہونگے ۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کو متنازعہ پہلے اس حکومت نے بنایا تھا ، وزیر اعظم نے جب یہ کہا کہ ہم سی پیک کے تمام منصوبوں کا ازسرنوجائزہ لیں گے اور فواد چودھری ہر آئے روز اس حوالے سے کوئی نہ کوئی بیان اٹھا کر دے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار پلاننگ کمیشن کابیان سی پیک کے حوالے سے مثبت آیاہے اور ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید : قومی