فیصل آباد:لالچی شوہر نے میکے سے رقم نہ لانے پر بیوی کو گلا دبا کرقتل کر دیا

فیصل آباد:لالچی شوہر نے میکے سے رقم نہ لانے پر بیوی کو گلا دبا کرقتل کر دیا
فیصل آباد:لالچی شوہر نے میکے سے رقم نہ لانے پر بیوی کو گلا دبا کرقتل کر دیا

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فصیل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ نے شوہر نے میکے سے پیسے نہ لاکر دینے پر بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ہے،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر کارروائی کر تے ہو ئے قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اب تک نیوز کے مطابق  ملزم مقتولہ کو میکے سے پیسے لانے پر مجبور کرتا تھا،بیو ی کے انکار پر ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا جس پر شوہر نے طیش میں آکر بیو ی کا گلا دبا کر اسے قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گیا ،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

مزید : جرم و انصاف